بھٹکل:3/اکتوبر(ایس او نیوز) بیرونی ریاست کے مزدوروں کے ذریعے پینٹنگ کا کام لے کر ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے پیر کو تعلقہ تعمیراتی پیٹنگ مزدور سنگھا کے ممبران نے بھٹکل اے سی کو میمورنڈم پیش کیا۔
میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ بھٹکل تعلقہ میں عمارات کی پیٹنگ کرنے والے بے شمار مزدور ہیں، یہ مزدور ایک اسوسی ایشن کے طورپر متحد ہوکر اپنی مزدور ی کررہے ہیں اور حکومت کو ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔ پیٹنگ پر منحصر مزدوروں کی زندگی ، بیرونی ریاستو ں کے مزدوروں کے کام کی وجہ سے اجیرن ہوگئی ہے ، کہیں بھی کام نہیں مل پارہاہے۔ بھٹکل میں چار پانچ کلر فروخت کرنے والے دوکاندار اپناکلر فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ عمارات کے مالکان سے رابطہ کرتے ہوئے مناسب مزدوری پر پینٹنگ مزدور مہیا کرنے کی بات کہتے ہیں۔ اس طرح نہ پینٹ فروخت کا حساب نہ دکھا کر سیل ٹیکس نہ اداکرتےہوئے حکومت کو نقصان پہنچا نے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اس طرح مزدوروں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں تفصیلی جائزہ لے کر کارروائی کرنے کی اپیل میں مانگ کی گئی ہے ۔